عدالت کا متعدد بار طلبی کے باوجود ریکارڈپیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

عدالت کا متعدد بار طلبی کے باوجود ریکارڈپیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر متعدد بار طلبی کے باوجود ریکارڈپیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کودوبارہ ریکارڈ سمیت عدالت طلب کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کی تاحکم ثانی تنخواہ بند کرنے کے بھی احکامات جاری کررکھے ہیں ۔فاضل عدالت میں استغاثہ کے مطابق ملزم محمد ارشد کے قبضہ سے تھانہ شالیمار پولیس نے آدھا کلو چرس برآمد کرکے 9-Bکے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے تاہم ملزم نے فاضل عدالت میں اپنے وکیل مدثر چودھری اور سید شہباز گیلانی کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے ۔



جس پر فاضل عدالت نے پہلے 9اگست کو مقدمہ کا ریکارڈ طلب کیا جس کے بعد عدالت نے دوبارہ 11،12اور 13کو ریکارڈ طلب کی کیا لیکن پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔