انصاف کا ےوتھ ونگ پاکستان بچانے کےلئے کسی قربانی دے دریغ نہیں کرے گا ، زبیر خان
لاہور(نمائندہ خصوصی) انصاف ےوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی‘ سیکرٹری اطلاعات عدیل شفیع‘ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسراءبنت نعیم اور مہرین علی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی بقا ءکی جنگ لڑرہے ہیں تحریک انصاف کا ےوتھ ونگ پاکستان کو بچانے کے لئے کسی قربانی دے دریغ نہیں کرے گا تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے آزادی مارچ اور دھرنے میں لاکھوں افراد بالخصوص ےوتھ نے شرکت کرکے عمران خان پراپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آزادی مارچ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام جعلی حکومت کے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں شریف خاندان کی بادشاہت کے خاتمے تک پُرامن جدوجہد جاری رہے گی حقیقی آزادی اور جمہوریت کا خواب پورا ہو کر رہے گا کیونکہ عمران خان اپنے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی مظلوم طبقات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
۔
۔
(ن) لیگ کے سیاسی بونوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں وہ اپنا بوریا بستر لپیٹ لیں ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جدوجہد کو میں سلام پیش کرتی ہوں جوکہ شریف بادشاہت کے ظلم کےآگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ، ظلم کی حکمرانی مزید قائم نہیں رہ سکتی ۔