کوئٹہ سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،بھا ر ی اسلحہ برآمد

کوئٹہ سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،بھا ر ی اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (اے این این)صو بائی دارالحکومت کوئٹہ میں احساس ادارے کے اہلکاروں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں واقع ایک مکا ن پر چھاپہ مار کرزیر زمین چھپایاگیا خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا تاہم موقع پر کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیان شب کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں واقع ایک مکان پر احساس ادارے کے اہلکاروں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا اور وہاں سے زیر زمین چھپایاگیا خطرناک اسلحہ جن میں ایمونیشن گولی بارود اور107 ایم ایم راکٹ 4 عدد ٗ 120 ایم ایم راکٹ کے گولے 11 عدد ٗ 107 ایم ایم ہیڈ 34 عدد ٗ اینٹی پرسن مائنز 77 عدد ٗ اینٹی ٹینک مائنز 9 عدد ٗ ایچ ای 36 عدد ٗ دستی بم 46 عدد ٗ آر پی جی سیون 12عدد ٗ سیفٹی پن گرنیڈ 21 عدد ٗ ڈیٹونیٹر نان الیکٹرک 48 عدد ٗ ڈیٹونیٹر الیکٹرک 76 عدد ٗ 107 ایم ایم راکٹ فیوز 41 عدد ٗ سمال مائن 43 عدد ٗ ویباچھوڑ 60 میٹر ٗ سنائیپرراؤنڈ 7415 عدد ٗ دھماکہ خیز مواد 80 کلو گرام ٗ میگزین سمال 1 عدد ٗ ایکسپلوزپلاسٹک اسٹیک 1 بنڈل برآمد کرکے قبضے میں لے لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اس سلسلے میں احساس ادارے کے اہلکاروں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ بلو چستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کیلئے آئندہ چند روز میں استعمال ہونے والا تھا تاہم اس تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا کر کوئٹہ شہر کو بڑی تخریب کاری سے بچایاگیا

مزید :

علاقائی -