وزیر اعظم سمیت 21افراد کیخلاف سانحہ منہاج القرآن کا مقدمہ درج نہ ہو سکا
لا ہور (کرا ئم سےل )پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء17 جون کو پیش آنے والے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،پولیس افسران و دیگر وفاقی وزراءکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم نامہ لے کر تھانہ فیصل ٹاﺅن پہنچ گئے لیکن ایس ایچ او شریف سندھو کی تھانہ میں عدم موجودگی کے باعث مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق منصور الرحمن خان آفریدی ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کے وکلا ءکا پینل تھانہ فیصل ٹاﺅن پہنچا جہاں ایس ایچ او شریف سندھوتھانے سے غائب ہوکر سی سی پی او آفس میں جا کر چھپ گیا ۔ وکلا کا پینل کافی دیر تک محرر سے الجھتااور مقدمہ درج کرنے پر اصرار کرتا رہا۔وکلا ءایس ایچ او فیصل ٹاﺅن میںدوگھنٹے تک موجود رہے لیکن ایس ایچ او سمیت کوئی بھی ذمہ دار افسر تھانے نہ پہنچا۔ ذ ایس ایچ او کی غیر حاضری کے باعث پولیس نے وکلا کی اندراجِ مقدمہ کی درخواست وصول کر لی ۔واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق ،سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدلجبار،ایس پی سکیورٹی سلیمان علی خان سمیت 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات تین روز قبل مقامی پولیس کو سیشن کورٹ کی جانب سے دیئے گئے تھے۔