الیکشن کمیشن نے نادرا کی جانب سے مسترد کی گئی سیاہی خریدی،ڈی جی نادرا
لاہور(نامہ نگار)عام انتحابات 2013میں الیکشن کمیشن نے مسترد کی گئی ناقص سیاہی استعمال کی جس کی وجہ سے ووٹوں کی تصدیق میں مشکل پیش آرہی ہے ۔ڈی جی نادرا نے الیکشن ٹربیونل کے روبرو اپنابیان قلمبند کروادیا، الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک کے روبرو انکوائری کمیشن نے پی پی 147کے6پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی گنتی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے کرکے رپورٹ جمع کروائی جس میں 1590ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے جس پر فاضل جج نے ڈی جی نادرا کو طلب کیا تو ڈی جی نادارسید مصظفر علی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے5سیمپل بھجوائے جس میں سے نادار نے 4سیمپل مسترد کر کے ایک سیمپل خریدکر الیکشن میں استعمال کرنے کے کی تجویز دی تھی،الیکشن کمیشن نے نادرا کی جانب سے مسترد کی گئی سیاہی خریدی جبکہ تجویز کی گئی سیاہی نہیں خریدی۔نادار کی تجویز کردہ سیاہی کا استعمال نہ ہونے سے ووٹوں کی تصدیق نہیں ہورہی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کوبحث کے لیے طلب کرلیاہے۔