تحریک انصاف کو ملک دشمن سیاسی پارٹی قرار دیا جائے گا ،تاجر رہنما

تحریک انصاف کو ملک دشمن سیاسی پارٹی قرار دیا جائے گا ،تاجر رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (رپورٹنگ ٹیم )تاجر تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں نے عمران خان کی جانب سے سول نافر مانی کی تحریک کا بائیکاٹ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ معاشی حالا ت اس بات کے متحمل نہیں کہ ملک میں انارکی پھیلا ئی جائے تاجر برادری ملک و قو می کی بقاءکے لے حکو مت کے ساتھ ہے کیو نکہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر تحریک انصاف نے ملک میں امن و امان کی صورتحا ل کو ابتر بنایا تو اس سے معیشت کو دھچکالگے گا اور تاریخ میں تحریک انصاف کو ملک دشمن سیاسی پارٹی قرار دیا جائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر عرفان اقبا ل شیخ ، گلبر گ بورڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ ، پبلشر ایسو سی ایشن کے رہنماءابو ذر غفاری مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے صدر ناصر سعید ، جنرل سیکر ٹری شاہد نذیر ، وائس چیئر مین عامر صدیق چو ہدری اورصدر سمال ٹر یڈرز ایسو سی ایشن بابر بٹ نے پاکستان ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا ۔ تاجر رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جب وے وطن عزیز کاقیام عمل میں آیاہے وطن انتشارکاشکار رہاہے یہی وجہ ہے ہمارے ساتھ آزادی حاصل کرنے والی قومیں کہیں زیادہ توانا،ترقی یافتہ خوشحال ہوچکی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں سیاسی استحکام ہے وہاں حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگرترقی اورخوشحالی کی پالیسیاں بدستورجاری رہتی ہیں اورتعمیروترقی کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاتی۔انہوں نے کہاکہ اگرملک سے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کاسلسلہ ختم ہوجائے توہم بھی غربت اورپسماندگی سے نکل کرترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں۔مارچوں کوعوامی پذیرائی نہ ملنے پردونوں جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہیں اوروہ اب الٹی میٹم پراتر آئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام نے احتجاج،دھرنے اورمارچ کی سیاست کومسترد کردیاہے جواس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملک کے عوام کومسلم لیگ(ن)کی حکومت پرمکمل اعتمادہے۔رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ سو ل نافر مانی کی تحریک سے ملک میں انارکی کی فضاءقائم ہو گی ۔اورمعیشت پر منفی اثرات مر تب ہو نے سے ملک تنزلی کی جانب گامز ن ہو گا ۔انھو ں نے کہا کہ پاکستان کی بقاءکے لیے تاجر برادری حکو مت کے ساتھ شانہ بشا نہ کھڑی ہے ۔ کیو نکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ لہذا پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہ ہے ۔
تاجر رہنما

مزید :

صفحہ آخر -