فوج جان سے عزیز،نواز شریف استعفیٰ دیں ،مسئلے حل ہو جائیں گے،پرویز الٰہی
اسلام آباد(اے این این) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے،نواز شریف استعفیٰ دیں تو ہمارے سارے مسلئے حل ہو جائیں گے،حکومتی کمیٹی سے وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک کوئی بات نہیں ہو گی جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اب جو کچھ ہوا میدان میں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی کمیٹی سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو کچھ ہوگا میدان میں ہوگا ۔ہمیں کہا جاتاہے کہ ہم جمہوریت کی خاطر مذاکرات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کیا ماڈل ٹاﺅن میں ہونے والا واقعہ جمہوریت ہے؟ ہمیں اس طرح کی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم استعفیٰ دیں تو مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوگی ۔کمیٹی میں اچھی ساکھ والے افراد شامل کیے جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی کمیٹیوںسے کوئی بات نہیں ہوگی ۔حکومتی کمیٹی میں ایسے ممبر جو ٹی وی پروگراموں میں آکر اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں ان لوگوں سے کون بات کرے گا ۔کمیٹی اراکین نوازشریف کی نمائندگی کیلئے ہمارے پاس آئیں گے لیکن ہمارا مطالبہ ہے نوازشریف مستعفی ہوں تو پھر کمیٹی سے بات ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے دی ہوئی ڈیڈ لائن ختم ہوگی تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان ڈاکٹر طاہر القادری کریں گے ۔مشاورت جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف استعفیٰ دیں تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے ۔فوج ہماری اپنی ہے اور ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے ان کو ان معاملات میں ملوث نہ کیا جائے ۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ ہماری جدوجہد آئینی ہے ¾احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ماڈل ٹاﺅن میں لوگوں کو بے گناہ قتل کیاگیا ۔خواتین کو منہ پر گولیاں ماریں گئیں۔پنجاب حکومت نے پولیس کو ملیٹنٹ ونگ بنا کر لوگوں کو قتل کرایا۔آئینی ¾قانونی اور اخلاقی طورپرحکمران حق حکمرانی کھو بیٹھے ہیں ۔ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔سیشن کورٹ نے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات ڈیڈ لائن تک پورے نہ ہوئے تو ہم گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک احتجاج اور دھرنے دیں گے ۔مظلوموں کی فتح ہوگی اور ظالم حکمران شکست کھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں ہماری طرف سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ہم سرکاری املاک کو نقصان نہیںپہنچائیں گے۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ شریف برادران استعفیٰ دیں اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹ سکی ¾فوری طورپر کاٹی جائے ۔ایف آئی آر کا حکم سیشن کورٹ کی طرف سے آگیاہے ۔اخلاقی طورپر شریف برادران کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔