پیداوار میں مسلسل کمی شارٹ فال لوڈ شیڈنگ میں اضافہ گرمی بڑھنے کا امکان

پیداوار میں مسلسل کمی شارٹ فال لوڈ شیڈنگ میں اضافہ گرمی بڑھنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا تاہم مون سون کی بارشوں کے باعث اکثر شہروں میں درجہ حرارت کم ہونے سے ڈیمانڈ میں اتنا زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال بڑھ کر چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں اٹھ سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مغرب کے بعد لوڈ بڑھنے پر سسٹم کو بچانے کے لئے کئی فیڈرز بند کر دیئے گئے جس سے ان علاقوں میں تین سے چار گھنٹے تک بجلی کی بندش رہی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے رائع کے مطابق بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18110 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12240 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5870 میگا واٹ کا فرق رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ نکل گیا ہے جس کے باعث آئندہ چند دنوں میں اکثر شہروں میں درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا جس سے شارٹ فال مزید بڑھے گا دوسری جانب ارسا نے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں مسلسل کمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ پانی کے اخراج میں کمی سے ہائیڈرل کی پیداوار میں بتدریج کمی ہو رہی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک ہائیڈرل کی پیداوار میں نمایاں کمی متوقع ہے ۔ اگر حکومت کی جانب سے پی ایس او اور ائی پی پیز کو فوری طور پر ادائیگی نہیں کی گئی تو رواں ماہ کے آخر میں لود شیڈنگ میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا ۔
 لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -