چودھری نثار اور شہباز شریف کی جنرل راحیل سے ملاقات ،عمران اور قادری سے فوری مذاکرات پر اتفاق

چودھری نثار اور شہباز شریف کی جنرل راحیل سے ملاقات ،عمران اور قادری سے فوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے انتہائی اہم ملاقات کی،باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستام عوامی تحریک سے فوری طور پر مذاکرات شروع کیے جائیں۔ آرمی چیف نے دونوں اعلیٰ حکومتی نمائندوں سے اسلام آباد میں جمع ہونیوالے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے بارے میں بات چیت کی۔اس موقع پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب، داخلی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق معاملات اور موجودہ ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -