بی آر بی نہر سے نوجوان کی نعش برآمد
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)بی آر بی نہر سے نوجوان کی نعش برآمد واقعات کے مطابق موضع ہنٹر پورہ سیالکوٹ کا رہائشی20سالہ بلال احمد ولد علی حسین 14اگست کودوستوں کے ہمراہ موضع کھمبرانوالہ میں نہر میں نہا رہا تھا کہ نہاتے ہو ئے نہر میں ڈوب گیا جس کی نعش کی تلاش جاری تھی کہ گذشتہ روز اس کی نعش موضع ملیانوالہ کے قریب نہر بی آر بی سے برآمد ہو گئی نعش کوبمبانوالہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر اس کے وارثان نے شنا خت کر لی۔