ننکانہ:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

ننکانہ:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری، ایک ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالہ سردار احمد ورک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اقبال عرف بالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور، ایک عد دکاربین، ایک عدد بندوق 12بور، 3عدد موبائل فونز، نقدی ودیگر مسروقہ مال برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او ننکانہ صاحب عبدالغفار قیصرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ ڈکیت گینگ عرصہ دراز سے ضلعی پولیس کے لئے در سر بنی ہوئی تھی،ملزمان دن کے وقت گھوم پھر کر گھروں ،فےکٹرےوںاور مختلف مقامات کی جانچ پرتال کرتے اور رات کو اسلحہ کی نوک پر لوگوں کو حراساں کر کے ےا باندھ کر ڈکےتی کرتے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈکیت گینگ کے ملزمان ضلع لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھے ، ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -