نجی بینک میں ڈکیتی،ملزمان شہری سے35ہزار چھین کر فرار

نجی بینک میں ڈکیتی،ملزمان شہری سے35ہزار چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چونیاں(نامہ نگار)دن دیہاڑے مقامی یو بی ایل بینک میں ڈکیتی کی واردات۔ دونوجوان سفید گاڑی کرولاXLIمیں آئے۔ ان کا ایک ساتھی گاڑی سٹارٹ کرکے بینک کے گیٹ کے پاس کھڑا رہا۔ جبکہ دو نے بینک کے اندر قلعہ روپاسنگھ چونیاں کا ایک نوجوان قمرشہزاد ولد محمداکرم جو تین لاکھ تیس ہزارروپیہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے لئے آیا۔ اس سے گتھم گتھا ہوگئے۔ رقم والا بیگ چھین لیا جس میں تقریباً پینتس ہزار روپے تھے بقیہ رقم اس کی جیب میں تھی۔ قمرشہزاد دونوں ڈاکوؤں سے الجھا رہا ایک ڈاکو کی جیکٹ بھی اتارلی۔ بینک کے دونوں مسلح گارڈز و دیگر عملہ تماشہ دیکھتے رہے۔ ڈاکو بغیر اسلحہ دکھائے پینتس ہزارے چھین کر گیٹ کے کھڑی کار میں سوار ہوکر فرارہوگئے۔ ایک ڈاکو زخمی ہوکر گیٹ کے باہر بھی گرپڑا لیکن باہر کھڑے گن مین نے اسے پکڑنے کی کوئی کوشش نہ کی۔ قمرشہزاد دولاکھ پچانوے ہزار روپے بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ بعدازاں قمرشہزاد و دیگر لوگوں نے بینک عملہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ یہ واردات مسلح گارڈز و عملہ کی ملی بھگت سے ہوئی ہے اور یہ تقریباً ایک ماہ میں اسی قسم کی آٹھویں واردات ہے۔ اطلاع ملتے ہی چونیاں سٹی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -