کراچی میں پرتشدد واقعات ، پانچ افراد جاں بحق

کراچی میں پرتشدد واقعات ، پانچ افراد جاں بحق
کراچی میں پرتشدد واقعات ، پانچ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، قائد آباد میں 54 مقدمات میں مطلوب ٹارگٹ کلر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبا ئی دارلحکومت میں قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے اور امن کے دشمنوں نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں ڈیوٹی پر جانے والے دو پولیس اہلکاروں کوگولیاں ماردیں جس سے وہ دونوں موقع پرہی دم توڑگئے، مقتول اہلکاروں کی شناخت اعظم اور اظہر کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں اہل کار قائد آباد تھانے میں تعینات تھے اور انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے ۔ بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں بھی پولیس اہلکار طاہرکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔لانڈھی نمبر چھ سے ایک شخص کی ہاتھ پاو¿ں بندھی لاش برآمد ہوئی تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔لانڈھی ڈی گیارہ سٹاپ کے قریب بھی ایک شخص کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا ۔ادھر قائد آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد 54 مقدمات میں مطلوب ٹارگٹ کلر قادر ہلاک ہو گیا،ملزم بھتہ خوری،دہشت گردی اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

مزید :

کراچی -