بلوچستان کی اجتماعی قبروں کا معاملہ ، جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ جاری
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار کے علاقے توتک میں اجتماعی قبروں کے معاملے کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل ٹربیونل نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں سیکیورٹی اداروں و صوبائی حکومت کو ’کلین چٹ ‘ دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز میں توتک کے علاقے میں17افراد کی دو سے تین اجتماعی قبریں سامنے آنے پر جوڈیشل ٹربیونل قائم کیاگیاجس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی، خفیہ ادارے یا صوبائی حکومت واقعے میں ملوث نہیں تاہم شواہد کمزور ہونے کی وجہ سے ذمہ داران کا تعین نہیں کیاجاسکا البتہ ٹربیونل نے سفارش کی ہے کہ جنوری سے مارچ کے دوران علاقے میں تعینات اہلکاروں کیخلاف غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے ۔