جماعت اسلامی نے پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی مخالفت کااعلان کردیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کااعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماءپروفیسر ابراہیم نے بتایاہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی باتیں اسمبلی ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر کی جارہی ہیں ، اگرقراردادآتی ہے تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی ، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ٹوئیٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہاہے کہ وہ استعفے دینے کے حامی نہیں ، صوبائی اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہیے ۔