لاہور عجائب گھر ،چوہے 24 نایاب ترین کتابیں کھاگئے
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور عجائب گھر انتظامیہ کی غفلت کے باعث 24 نایاب ترین کتابیں چوہے کھا گئے جبکہ دیگر بہت سی کتابیں سیم کی زد میں آکر خراب کورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عجائب گھر میں قیمتی اور نایاب نوادرات اور کتابیں رکھی گئی ہیں جن کو دیکھنے کےلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں مگر انتظامیہ، جسے ان کی حفاظت کیلئے لاکھوں روپے فنڈ ملتا ہے، نے ان نایاب کتابوں کی دیکھ بھال سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں چوہوں کی خوراک بننے دیا۔ عجائب گھر انتظامیہ نے باقی رہ جانے والی نایاب کتابوں کو چوہوں سے بچانے کیلئے بڑی لائبریریوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان لاہور عجائب گھر نے بتایا کہ صرف 20 کتابیں خراب ہوئی ہیں باقی ٹھیک ہیں ، ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر کا کہنا تھا کہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔