الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور طویل رخصت پر روانہ

الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور طویل رخصت پر روانہ
 الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور طویل رخصت پر روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے  الیکشن کمشنر محبوب انور طویل رخصت پر چلے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے الیکشن کمیشن کورخصتی پر جانے کی درخواست دی تھی جو قبول ہونے کے بعد محبوب انور طویل عرصے کے لیے رخصت پر چلےگئے ہیں۔ یاد رہے کہ  الیکشن کمشنر محبوب انور کی اچانک طویل رخصتی کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے کیوں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گیارہ اگست کی اپنی پریس کانفرنس میں محبوب انور پر عام انتخابات میں دھاندلیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا ۔