وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری، قانونی مشیر بھی طلب

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری، قانونی مشیر بھی طلب
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری، قانونی مشیر بھی طلب
کیپشن: Nawaz sharif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزراءاور سینئر قیادت شریک ہے جبکہ قانونی مشیروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ ریڈ زون کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ ریڈزون کی سیکیورٹی بھی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -