عمران خان اور وفاقی حکومت دونوں خودکش ہیں: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ صورتحال پر پاکستان تحریک نصاف کے چیئرمین عمران خان اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک طرف عمران خان ہیں جنہوں نے حکومت پر خودکش حملہ کر دیا ہے تو دوسری خودکش حکومت ہے جو اپنے ساتھ جمہوریت کو بھی مارے گی۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران انتخابی مہم چلانے دی جاتی تو حقیقی مینڈیٹ سے حکومت بناتے۔