وہ کام جو اینڈرائڈ موبائلز کر سکتے ہیں لیکن آئی فون نہیں
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل، ونڈوز اور اینڈرائیڈ اس وقت موبائل فون کی دنیا کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہیں اور ان مین سیا یک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے سخت جنگ جاری ہے۔ اگرچہ ایپل بھی بہت مقبول ہے لیکن اینڈرائیڈ اور ونڈوز میں کچھ ایسی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو ایپل میں ابھی تک دستیاب نہیں، ان میں سے کچھ نمایاں باتیں درج ذیل ہیں:
-1 ایپل آئی فون میں SD کارڈ استعمال نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اس کی زیادہ سے زیادہ میموری کی حد 64GB ہے۔
-2 ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں NFC کی سہولت فون میں دستیاب نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کا پاس بک نظام استعمال کرنا پڑتا ہے۔ NFC سروس کو استعمال کرکے ایک فون کو دوسرے کے ساتھ ٹکرا کر ڈیٹا ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔
-3 اینڈرائیڈ میں آپ سوائپ کے ذریعے میسج ٹائب کرسکتے ہیں، اس کے لئے انگلی اٹھائے بغیر مختلف حروف کے اوپر سے گزاری جاتی ہے اور پورا لفظ لکھا جاتا ہے۔
-4 آئی پوڈ میں 128GBمیموری کی سہولت تھی لیکن اب جبکہ لوگ اس کی جگہ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو اتنی میموری دستیاب نہیں ہے۔
-5 ایپل آئی فون میں سٹینڈرڈ USB پورٹ اور کیبل استعمال نہیں ہوسکتی۔
-6 اگر آپ اپنے آئی فون سے ویڈیو ٹی وی پر چلانا چاہ رہے ہوں تو اس کیلئے بھی خصوصی اڈاپٹر استعمال کرنا پڑے گا جبکہ زیادہ تر اینڈرائڈ فونز میں اس مقصد کیلئے خصوصی پورٹ دستیاب ہوتی ہے۔
-7 ایپل آئی فون کے ساتھ اضافی بیٹری دستیاب نہیں جیسے کہ پہلی بیٹری ختم ہونے پر استعمال میں لایا جاسکے۔
-8 ایپل کے فون کی بیٹری اس کے سائز کے تناسب سے قدرے بڑی ہونے کی وجہ سے اس میں دیگر ٹیکنالوجی کیلئے دستیاب جگہ قدرے کم ہے۔