پنجاب میں اقرار و بیع نامہ کیلئے اشٹام پیپرز کی مالیت 100کی بجائے 1200روپے کردی
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے اقرار نامہ و بیع نامہ کے اشٹام پیپرز کی مالیت 100روپے کی بجائے 1200روپے مالیت کردی گئی، اشٹام پیپرز تحریر کے نئے شیڈول کے مطابق بیان حلفی والے اشٹام پیپرز کی قیمت 20روپے سے بڑھا کر 50روپے جبکہ اقرار نامہ و بیع نامہ کے اشٹام پیپرز جو قبل ازیں 100روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر کیا جاتا تھا اب 1200روپے مالیت کے اشٹام پرپر پر تحریر کیا جائیگا جبکہ مختار خاص 1ہزار روپے جبکہ مختار عام1500روپے کے اشٹام پیپرز پر تحریر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اشٹام فروش یونین پنجاب کے مطابق فیصلے سے پنجاب بھر میں ہزروں اشٹام فروش بیروزگار ہوجائیں گے تاہم نان جوڈیشل قوانین ایکٹ کے تحت کئے جانے والے فیصلہ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
