سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت، پیداوار بھی شروع ہو گئی: پاکستان پیٹرولیم

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت، پیداوار بھی شروع ہو گئی: پاکستان ...
سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت، پیداوار بھی شروع ہو گئی: پاکستان پیٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ( مانیٹرنگ ڈیسک) سند ھ کے ڈسٹرکٹ سانگھڑمیں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ ترجمان پاکستان پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سانگھڑ کے مقام پر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کے بعدتیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے ۔ سانگھڑ کے مقام سے تقریباً 1.9ملین کیوبک فٹ گیس جبکہ 253 بیرل تیل روزانہ کی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ذخائرسے فائدہ اٹھانے کےلئے مؤثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور ملکی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے ۔ اس عمل سے نا صرف ملک خود کفیل ہو سکتا ہے بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدکی مد میں صرف ہونیوالے دولت میں بھی نمایا ں کمی لائی جا سکتی ہے ۔

مزید :

سانگھڑ -