یوتھ انڈر 19 کرکٹ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

یوتھ انڈر 19 کرکٹ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز) یوتھ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، فاتح ٹیم نے 227 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، ڈان لارینس نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، کالب جیول اور کپتان جیک ڈوران کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ ڈربی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 226 رنز بنائے، کالب جیول 80 اور کپتان جیک ڈوران 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، برنارڈ اور ٹیلر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا، لارینس نے 119 رنز کی دلکش اور ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ گرانٹ اور پیٹنسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔