پنجابی فلمیں "باغی کمانڈو" اور شیر پنجاب" ناکام
لاہور (فلم رپورٹر)14اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانے والی دونوں پنجابی فلمیں "باغی کمانڈو"اور شیر پنجاب" فلم بینوں نے مسترد کر دیں۔دونوں فلمیں لو بجٹ اور نامور فن کاروں پر مبنی تھیں۔فلموں کے فلاپ ہونے کی وجہ کمزور سکرپٹس بے ترتیب مناظر ہیں ۔دونوں فلمیں معیار سے عاری اور فیملیز کے لیے ناقابل قبول تھیں ۔دونوں فلموں کے فلاپ ہونے سے سنجیدہ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
