زو مینجمنٹ کمیٹی سفاری زو لاہور کا اجلاس، پارک کی تزئین و آرائش پر غور
لاہور ( پ ر )زو مینجمنٹ کمیٹی سفاری زو لاہور کاایک اجلاس چےئرمین زیڈ ایم سی /ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد ایازخان کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں ہوا اجلاس میں تمام سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی اجلاس میں سفاری زو لاہور میں مختلف ترقیاتی کاموں پارک کی تزئین آرائش اور تعمیرو مرمت کا ایجنڈا زیر بحث آیا جس میں برڈز ایوری ، موٹ ڈیویلپمنٹ ، آئی لینڈ کی مرمت اور تزئین آرائش کے علاوہ پارکنگ ایشوز ، شاپنگ مال کی تعمیراور جانوروں کی ایڈاپشن وغیرہ شامل ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیر بحث ایجنڈا آئیٹمزکی اگلے اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی جائے گی ۔
