شجاع خانزادہ شہید جرات اور بہادری کا نشان تھے،اعجازبٹ

شجاع خانزادہ شہید جرات اور بہادری کا نشان تھے،اعجازبٹ
 شجاع خانزادہ شہید جرات اور بہادری کا نشان تھے،اعجازبٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید جراء ت اور بہادری کا نشان تھے ،ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کو بوکھلا کررکھ دیا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو کر ایسی بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن دشمن جان لے کے قوم وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ شجاع خانزادہ جیسے بہادر لیڈرکا خلاء مدتوں پر نہیں ہو گا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو پکڑ کرعبرت کا نشان بنائیں گے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے