افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں سات طالبان کی ہلاکتوں کادعویٰ
کابل(اے این این)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں سات طالبان کی ہلاکتوں کادعویٰ کیاگیاہے ۔ افغانستان کے صوبے وردک کے گورنر ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے گزشتہ شب دایمرداد اور چک شہروں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔بیان میں کہاگیاکہ مرنے والوں کا تعلق طالبان گروہ سے ہے۔ صوبہ وردک افغانستان کے ان صوبوں میں شامل ہے جہاں بد امنی پائی جاتی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بھی اسی طرح کا ایک حملہ ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
