رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،محمودالرشید

رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدنے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکو مت سندھ فوری طور پر حملہ آوروں کو گر فتار کر ے ‘دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اسکے خلاف ہمیں متحد ہو نا ہو گا ورنہ آنیوالی نسلیں ہمیں معاف نہیں کر ینگی ‘(ن) لیگ سازش کے تحت افواج پاکستان کو بدنام کر رہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکمران اداروں کو کمزور کر نے کی بجائے انہیں مضبوط کریں ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شیدنے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیا ں افواج پاکستان اور قوم کے حوصلوں کو کم نہیں کرسکتیں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں افواج پاکستا ن کے ساتھ کھڑی ہے ، شہداء کاخون رنگ لائے گا اور اُن کی قربانیا ں رائیگا ں نہیں جائیں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے کر اچی میں امن کے قیام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن جاری رہنا چاہیے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن سے ہی کراچی میں امن کا مکمل قیام ممکن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی آئے روز خلاف ورزی اور بڑھتی اور جارحیت لمحہ فکریہ ہے مگر حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی تشویشناک ہے ، بھارت پاکستا ن کا اذلی دشمن ہے آبی جارحیت سمیت پاکستان کو نقصان اوربدنام کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں۔
محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -