بھارتی شخص نے بچے کو جنم دے دیا،سائنسی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ،ڈاکٹر حیران

بھارتی شخص نے بچے کو جنم دے دیا،سائنسی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ،ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) قدرت نے انسانوں کو نر اور مادہ جنسوں کے دو مختلف گروہوں کی صورت میں پیدا کیا ہے جن کی جسمانی ساخت اور اس کے نتیجہ میں تولیدی افعال بھی یکسر مختلف ہیں، تاہم بعض اوقات قدرت ایسے حیرتناک عجوبے بھی دکھا دیتی ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔بھارتی شخص سنجوبھگت بھی ایک ایسا ہی عجوبہ ہے جو نہ صرف ’حاملہ‘ ہوگیا بلکہ اپنے ہی بھائی کو جنم بھی دے ڈالا۔ اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سنجو کی توند میں غیر معمولی اضافہ ہونا شروع ہوا تو وہ پریشان ہوگیا اور ہسپتال سے رابطہ کرلیا۔ پہلے تو اسے بتایا گیا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے لیکن جب مزید معائنہ کیا گیا تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے۔ اگرچہ بظاہر یہ بات سمجھ میں نہ آنے والی ہے لیکن میڈیکل ماہرین نے بتایا کہ اس کا جڑواں بھائی اس وقت اس کے جسم کا حصہ بن گیا تھا جب وہ خود ماں کے پیٹ میں تھا۔ یہ جڑواں بھائی، جسے طفیلی جڑواں کہا جاتا ہے، سالہا سال تک اس کے پیٹ میں خوابیدہ جینوم کی صورت میں رہا لیکن آخر کار اس کا سائز بڑھنا شروع ہوگیا۔ ماہرین اس صورتحال کو سائنسی زبان میں Fetusinfetus کہتے ہیں۔ سنجوکی خبر نے بھارت کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس عجوبے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -