اٹک میں سرچ آپریشن،شادی خان خود کش حملوں میں سہولت کارخواتین سمیت پانچ افراد زیر حراست
اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک کے علاقہ شادی خان، تہکال مچنی گیٹ اورسربند میں سرچ آپریشن کیا گیا۔خواتین سمیت پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اورایلیٹ فورس نے گزشتہ دنوں اٹک میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد خفیہ اطلاعات ملنے پر شادی خان،تہکال ،سربند اور مچنی گیٹ میں سرچ آپریشن کیا جس میں خواتین سمیت پانچ افراد کو حراست لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔پکڑے جانیوالے افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونیوالے خود کش حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 8موبائل فون بھی برآمدہوئے ہیں،جنہیں سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
