شہباز شریف قومی وسائل کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کےلئے استعمال کرنے میں کوشاں ہیں: وزیر اطلاعات
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف قومی وسائل کو عام آدمی کی فلاح و بہبود کےلئے استعمال کرنے میں کوشاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قومی وسائل کا عوامی بہتری کےلئے بھرپور استعمال کر رہے ہیں ۔ملک کو درپیش بہت سے مسائل میں دہشتگردی کا مسئلہ پیش پیش ہے جس کے خاتمہ کے لئے شہباز شریف ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں اور تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔
وزیر اطلاعات نے پرویز الٰہی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی مشرف کی دی ہوئی نوکری کر رہے ہیں اور شہید کے گھر جا کر بھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتے بلکہ میٹروبس سروس ہی ان کا موضوع گفتگو رہتا ہے ۔
