جنرل راحیل شریف سے لیبیا کے فوجی سربراہ کی ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے لیبیا کی فو ج کے سربراہ جنرل خلیفہ نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر با ت چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل خلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جنرل خلیفہ نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوںپر جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کی ۔
