بھارت کا ایک اور”کارنامہ“ اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کر کے پاکستانی بنا دیا

بھارت کا ایک اور”کارنامہ“ اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کر کے پاکستانی بنا دیا
بھارت کا ایک اور”کارنامہ“ اپنے ہی شہریوں کو گرفتار کر کے پاکستانی بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں مودی سرکار پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر اپنے جنگی جنون اور تنگ نظری کامظاہرہ کر رہی ہے۔ایک طرف تو بھارت آبی جارحیت ،سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کو سبوتاژ کرنے کے لیے مذموم کاروائیاں کر رہاہے دوسری جانب مودی سرکار پاکستان کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے دہشت گرد ملک ثابت کر نے کے لیے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔اب بھارتی سیکیورٹی حکام نے اپنے ہی ملک کے دو شہری گرفتا ر کر کے ان کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا اور انہیں لشکر طیبہ کا سرگرم کارکن بنا دیا۔چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کہ الزام میں بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے دو افراد کے خاکے جاری کیے جس پر بھارتی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔بھارتی پولیس نے گرفتار کیے گئے دونوں دہشت گردوں کو انسداددہشت گردی فورس کے حوالے کردیا ۔تفتیش کے دوران دونوں افراد کا تعلق نہ تو پاکستان سے نکلا اور نہ ہی یہ لشکر طیبہ کے کارکن ثابت ہو ئے بلکہ تفتیش کے دوران یہ دونوں افراد بھارت کے شہری ہی نکلے جس کے بعد دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا ۔ بھارتی سیکیورٹی حکام کو شدید دھچکا لگا اور ان کے خواب ٹوٹ کرچکنا چور ہو گئے ۔