ہر رات ویاگرا کی 6 گولیاں کھانے والا 13 سالہ بچہ، یہ عادت کیسے پڑگئی اور نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر کوئی بھی توبہ پر مجبور ہوجائے

ہر رات ویاگرا کی 6 گولیاں کھانے والا 13 سالہ بچہ، یہ عادت کیسے پڑگئی اور نتیجہ ...
ہر رات ویاگرا کی 6 گولیاں کھانے والا 13 سالہ بچہ، یہ عادت کیسے پڑگئی اور نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر کوئی بھی توبہ پر مجبور ہوجائے

  


لندن (نیوز ڈیسک) بری صحبت اور انٹرنیٹ کی بلا روک ٹوک رسائی نوجوان نسل کو کس طرح تباہ کررہی ہے اس کا اندازہ ایک برطانوی بچے کی عبرتناک مثال سے بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے اس بچے کی عمر 13 سال ہے لیکن یہ جنسی جنون کی بیماری میں مبتلا ہوچکا ہے اور مردانہ طاقت کی گولی ویاگرا کا نشے کی حد تک عادی ہوچکا ہے، یہاں تک کہ روزانہ پانچ سے چھ گولیاں کھائے بغیر اس کا گزارہ ممکن نہیں۔

ویاگرا کے استعمال کا خوفناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آگیا، ایسا نتیجہ کہ جان کر مرد اسے ہاتھ لگانے سے بھی گھبرائیں

ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی حالت اور بیماری کا درست طور پر اندازہ اس وقت ہوا جب وہ ذہنی مریضوں جیسی حرکات کرنے لگا۔ وہ بچے کو سائیکاٹرسٹ کے پاس لے کر گئے تو پتہ چلا کہ وہ جنسی جنون کے نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے اور ایک عرصے سے مردانہ طاقت کی گولیاں کھارہا ہے۔ بچے نے بتایا کہ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اس نے بڑی عمر کے لڑکوں کے ساتھ راتیں باہر گزارنا شروع کیں اور ان کے ساتھ مل کر فحش فلمیں دیکھنا شروع کیں۔ اس کا کہنا تھا کہ فلمی کرداروں جیسا نظر آنے کے لئے اس نے ویاگرا گولیاں کھانا شروع کیں اور گولیاں کھا کر وہ رات بھر جاری رہنے والی جنسی پارٹیوں میں شریک ہوتا تھا۔

مردانہ طاقت کی گولیوں کے بکثرت استعمال کے باعث اس کی ذہنی حالت بگڑنے لگی اور اب اس کے مسائل اتنے شدید ہوچکے ہیں کہ وہ نارمل طریقے سے زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہا۔ بچے کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں اس کا جسمانی و نفسیاتی علاج جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...