شہری نے دفتر میں کام کرنے والی خاتون سے سالگرہ کا ایسا شرمناک تحفہ مانگ لیا کہ پولیس بلوانا پڑگئی

شہری نے دفتر میں کام کرنے والی خاتون سے سالگرہ کا ایسا شرمناک تحفہ مانگ لیا ...

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ایک بڑی ہیلتھ کیئر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی سالگرہ پر کمپنی کی سی ای او سے تحفے میں ایک ایسی چیز مانگ لی کہ سالگرہ منانے کی بجائے سیدھا جیل جاپہنچا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی سی ای او نے بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر برائس جان ایک عرصے سے مشکوک حرکتیں کررہا تھا لیکن حال ہی میں اس کی سالگرہ آئی تو اس نے ایسا تحفہ مانگ لیا کہ ان کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ برائس جان نے سالگرہ کے تحفے کے طور پر فرمائش کردی کہ وہ ایک رات اس کے ساتھ گزاریں۔ خاتون سی ای او نے اپنے ماتحت منیجنگ ڈائریکٹر کی اس بے ہودہ فرمائش پر فورطور پر پولیس بلوا لی، جس نے بے شرم ماتحت کو دفتر سے ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف بھارتی پینل کورڈ کی تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...