’بے بی‘ نامی بلی کا 7 کتوں پر حملہ، سات کے سات کتوں کو مالک سمیت ہسپتال پہنچادیا

’بے بی‘ نامی بلی کا 7 کتوں پر حملہ، سات کے سات کتوں کو مالک سمیت ہسپتال ...
’بے بی‘ نامی بلی کا 7 کتوں پر حملہ، سات کے سات کتوں کو مالک سمیت ہسپتال پہنچادیا

  


سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بلیوں کو کتوں سے خوفزدہ ہوکر سرپٹ بھاگتے ضرور دیکھا ہوگا لیکن آسٹریلیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا کہ ایک بلی نے سات کتوں کے ایک گروہ پر حملہ کردیا اور کتوں کو شدید زخمی کرنے کے علاوہ ان کی مالکن کو بھی کاٹ لیا۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق کائلہ گروور نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے سات بل ڈاگ کتوں کو چہل قدمی کرانے نکلی تھیں۔ کائلہ نے بتایا کہ ان کے کتے اپنی دھن میں مگن سڑک کنارے واک کررہے تھے اور انہیں بالکل پتہ نہیں تھا کہ ایک بدمزاج بلی ان پر حملہ کرنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلی اچانک غراتی ہوئی حملہ آور ہوئی اور کتوں کو اپنے نوکیلے ناخنوں سے چھیلنے لگی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے آگے بڑھ کر اپنے کتوں کو بچانے کی کوشش کی تو بلی نے انہیں بھی کاٹ لیا۔

مراکش: چڑیا گھر میں ہاتھی نے پتھر مار کر سات سالہ بچی کو ہلاک کر دیا

زخمی کتوں اور ان کی مالکن کو ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔ کچھ کتوں کو گہرے زخم آئے تھے جبکہ ان کی مالکن کے جسم پر بھی گہری خراشیں تھیں۔

بلی کے مالک ڈیل تھامسن کا کہنا تھا کہ بے بی (کتوں پر حملہ کرنے والی بلی کا نام) بہت اچھی اور شائستہ بلی ہے لیکن شاید وہ اتنے سارے کتوں کو اکٹھا دیکھ کر پریشان ہوگئی اور اسی پریشانی میں حملہ کربیٹھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کتوں اور بلیوں کے درمیان بعض اوقات تلخی ہوہی جاتی ہے۔

ڈیل تھامسن زخمی کتوں اور ان کی مالکن کو دی جانے والی طبی امداد کا خرچ 222ڈالر (تقریباً 22200 پاکستانی روپے) کا بل بھی ادا کررہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...