اس خاتون کے بیگ پر عربی زبان میں یہ کیا تحریر لکھی ہے جسے دیکھتے ہی گوروں کی خوف سے جان نکل جاتی ہے؟ مطلب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اس خاتون کے بیگ پر عربی زبان میں یہ کیا تحریر لکھی ہے جسے دیکھتے ہی گوروں کی ...
اس خاتون کے بیگ پر عربی زبان میں یہ کیا تحریر لکھی ہے جسے دیکھتے ہی گوروں کی خوف سے جان نکل جاتی ہے؟ مطلب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اتنا پراپیگنڈہ کیا گیا ہے کہ اب لوگ کہیں عربی عبارت لکھی دیکھتے ہیں تو شکوک و شبہات اور پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اس معاملے کی جانب توجہ دلانے کے لئے حیفا کی ایک کمپنی ”راک پیپر سیزرز“ نے ایک دلچسپ بیگ تیار کیا، جو جرمنی میں مقیم ایک صحافی کے توسط سے اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

کس ملک کے کسٹمز افسر نے چینی شہری کے پاسپورٹ پر سٹیمپ لگانے کی بجائے یہ گالی لکھ دی اور کیوں؟ جواب جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق صحافی نادر السراس نے بتایا کہ منگل کے روز وہ جرمن دارالحکومت کے ایک بازار میں موجود تھے کہ ایک خاتون کے بیگ پر لکھی عربی تحریر کو پڑھ کر حیران رہ گئے۔ سفید رنگ کے بیگ کے اوپر عربی زبان میں ایک ایسی بات لکھی تھی کہ جسے پڑھنے کے بعد وہ اس کی تصویر بنانے سے خود کو نہ روک پائے۔ نادر السراس کے مطابق تھیلے پر لکھی عربی تحریر کا ترجمہ یہ ہے:
”اس تحریر کا مقصد عربی زبان سے خوف کھانے والوں کو ڈرانے کے سوا کچھ نہیں۔“

السراس نے اس تصویر اور عربی عبارت کے ترجمے کو اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کردیا، جہاں دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ انٹرنیٹ صارفین کی بہت بڑی تعداد نہ صرف اس تصویر کو شیئر کررہی ہے بلکہ اکثر لوگ یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ وہ اس بیگ کو کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -