ایم کیو ایم بڑ ی سیاسی جماعت ہے ،اسے اسمبلیوں سے باہر نہیں آنے دیں گے:خورشید شاہ

ایم کیو ایم بڑ ی سیاسی جماعت ہے ،اسے اسمبلیوں سے باہر نہیں آنے دیں گے:خورشید ...
ایم کیو ایم بڑ ی سیاسی جماعت ہے ،اسے اسمبلیوں سے باہر نہیں آنے دیں گے:خورشید شاہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بڑی سیاسی جماعت ہے اسے اسمبلیوں سے باہر نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے متحدہ کے کارکنوں کی گرفتاری پر کراچی پریس کلب کے باہر لگائے جانے والے بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے چاہئیں ،متحدہ کا اسمبلی سے باہر جانا جمہوریت کے لیے بہت بڑا اخطرہ ہو سکتا ہے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے آنے سے لگتا ہے کہ سیاسی برداری کا ضمیر ابھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر کوئی مقدمہ نہیں، ان کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 64 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

مزید : قومی


loading...