سندھ میں فنکشنل لیگ کو بہت بڑا دھچکا:وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ پیپلز پارٹی میں شامل،اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

سندھ میں فنکشنل لیگ کو بہت بڑا دھچکا:وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ ...
سندھ میں فنکشنل لیگ کو بہت بڑا دھچکا:وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ پیپلز پارٹی میں شامل،اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں فنکشنل لیگ کو اس وقت بہت بڑا دھچکا لگا جب اس کے مرکزی رہنما رکن سندھ اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امتیاز شیخ کو سندھ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی میںشمولیت کا فیصلہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے لندن میں ملاقات کے بعد کیا۔ ان کے بھائی مقبول شیخ پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ فنکشنل لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر صدرالدین راشدی سے اختلافات ہیں۔وہ شکار پور سے رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں۔ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے وقت فریال تالپور بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ امتیاز شیخ ماضی میں پیپلز پارٹی کیخلاف ہر اتحاد میں پیش پیش رہے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے سخت ترین مخالفوں میں شامل تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں فنکشنل لیگ کے کئی بڑے نام اور ارکان اسمبلی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں