علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اسلامیان برصغیر کے عظیم قائد ہیں،عطاء محمد خان

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اسلامیان برصغیر کے عظیم قائد ہیں،عطاء محمد خان
 علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اسلامیان برصغیر کے عظیم قائد ہیں،عطاء محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر )شاعرِ ملت،مفکرِ اسلام اور مصّور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اسلامیان برصغیر کے وہ عظیم اور بے بدل قائد ہیں جنہوں نے انگریز اور ہندو کے سیاسی اور اقتصادی غلامی میں جکڑے ہوئے مسلمانانِ ہندِ کی کسمپرسی اور کم مائیگی کا احساس کرتے ہوئے ان کے لئے ایک الگ خطہ ارضی کی ضرورت محسوس کی،ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کرنے کے بعد کیا۔اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے اس اقدام کا مقصد اپنے ہیرو کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کرناہے بلکہ نئی نسل کوان کے افکار وتعلیمات سے روشنا س کروانا ہے ۔اس موقع پر الحمراء افسران و سٹاف کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے عہد کیا کہ ہر فرد اپنی اپنی سطح پر ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی اور امن وامان میں نیک نیتی سے اپنا حصہّ ڈالے گا۔

مزید :

کلچر -