ترکی،ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت پر فلم بنانے کا اعلان

ترکی،ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت پر فلم بنانے کا اعلان

انقرہ (اے پی پی) ترکی کی فلم انڈسٹری کی ایک معروف فرنچائز کے پروڈیوسر نے ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ترکی کے مشہور اداکار پولاط علمدار ادا کریں گے جنہیں ترک جیمز بونڈ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ اعلان ترکی کی مشہور فلم کمپنی پانا فلمز نے کیا ہے۔ ان کی ٹیلی ڈرامہ سیریز ’’ویلی آف دی وولوز‘‘ طویل عرصہ سے جاری ہے اور یہ ترکی میں بے حد مقبول ہے۔

پروڈیوسر کے مطابق اس کی اگلی قسط فوج کی ناکام بغاوت پر مبنی ہوگی اور اسے ’’ویلی آف دی وولوز۔ کوپ ‘‘کا نام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پانا فلمز اس کے علاوہ بھی اپنی سیریز میں دیگر کئی متنازع موضوعات پر فلم بنا چکی ہے۔

مزید : کلچر