کبھی بھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا ‘صائمہ خان

کبھی بھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا ‘صائمہ خان

لاہور(آئی این پی) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔ خصوصی گفتگو میں صائمہ خان نے کہا کہ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا‘ سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے

انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہے۔

مزید : کلچر


loading...