کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اداکار راشدمحمودکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوگا

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اداکار راشدمحمودکے اعزاز میں تقریب کا ...

لاہور(فلم رپورٹر) کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام معروف اداکار راشدمحمودکو پرائڈآف پرفارمنس ملنے پر تقریب کااہتمام کیاجائے گا ۔تقریب کاانعقاد آئندہ چندروزمیں الحمرامیں کیاجائے گاجس میں فلم ،ٹی وی ،تھیٹراورریڈیوسے وابستہ فنکارشر کت کریں گے ۔اس موقع پرراشدمحمودکی چھپن سالہ فنی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجا ئے گا۔کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے صدرطاہربخاری اورجنرل سیکرٹری ٹھاکرلاہوری کاکہناتھاکہ راشدمحمودنے ایک طویل عرصے تک فن کی خدمت کی ۔ریڈیوسے لیکرفلم تک انہوں نے تمام شعبوں میں خودکومنوایا۔حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈسے نوازکربہت اچھااقدام کیاہے کیونکہ وہ اس اعزازکے صحیح معنو ں میں حق دارہیں۔

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈشن آف پاکستان خوشی کے اس موقع پران کے ساتھ ہے اوران کی پذیرائی کرے گی۔

مزید : کلچر