پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس، پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ

پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس، پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان اللہ خان ،نائب صدر حمید چشتی اور سیکرٹری عبد الحفیظ انجم نے اپنے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات صباء محسن اور چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ یکم جولائی 2015ء سے پنشن میں ہونے والے 15فیصد اضافے کے بقایا جات ادا کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر احکامات جاری کریں ان رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تمام پنشنروں کی پنشن میں 10فیصد اضافے کا جو اعلان کیا تھا اس کا اطلاق پی ٹی وی کے پنشنروں پر بھی کیا جائے ۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے سی بی ایمپلائز یونین کے صدر جہانگیر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی وی کے حاضر سروس کارکنان کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ احسان اللہ خان ،نائب صدر حمید چشتی اور سیکرٹری عبد الحفیظ انجم نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ایسے میں پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز موجود نہیں ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے بھی اس افسوسناک صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -