لوک ورثہ میں (کل) شمیم آراء کی فلم ’’چنگاری‘‘کی نمائش ہو گی

لوک ورثہ میں (کل) شمیم آراء کی فلم ’’چنگاری‘‘کی نمائش ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)لوک ورثہ کے منڈوا فلم کلب کے زیراہتمام (کل)ہفتہ کو شمیم آراء کی فلم ’’چنگاری‘‘ پیش کی جائے گی۔ چنگاری اپنے دورکی شاہکار فلم ہے جس میں شمیم آراء نے عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ لوک ورثہ نے ماضی کی عظیم اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہ فلم دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔1964ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے بے حد بزنس کیا اور فلم کیلئے گائے ہوئے ملکہ ترنم نورجہاں کے گیت عوام میں بے حد مقبول ہوئے، فلم 20 اگست کو شام پانچ بجے میڈیا سنٹرمیں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ منڈوا فلم کلب کے تحت ہر ہفتہ کو ایک فلم پیش کی جاتی ہے جس کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں کرنا ہے ۔ منڈوا کلب کی اس کاوش کو جڑواں شہروں کے عوام نے بے حد پسند کیا ہے کیونکہ انہیں یہاں تفریح کے مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ ماضی کی بہترین فلمیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ایک ہفتہ کو یہاں پاکستانی جبکہ دوسرے ہفتے کو بین الاقوامی کلاسیکل فلم پیش کی جاتی ہے ۔

مزید : کلچر


loading...