کترینہ والدین کے بعد میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے، رنبیر کپور

کترینہ والدین کے بعد میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے، رنبیر کپور
 کترینہ والدین کے بعد میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے، رنبیر کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( اے این این ) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی گہری دوستی کی خبریں ایک لمبے تک گردش کر تی تھیں جبکہ دونوں کی جانب سے اپنی محبت اور پھر علیحدگی کا برملا اعتراف بھی کیا گیا جہاں اب اپنی سابق کترینہ کے حوالے سے رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ ان کے والدین کے بعد میری زندگی کی اہم ہستی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے جب نیوز چینل کے پرومو کی تقریب کے دوران ان کی سابق گہری دوست باربی ڈول کترینہ کیف سے علیحدگی کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو اس باراداکار نے لمبے عرصے کے بعد لب کشائی کر ہی دی اور کہا کہ ہمارا رشتہ متعدد چیزوں کے باعث ٹوٹا جہاں جھوٹی باتوں اور خبروں جب کہ مختلف نظریات سمیت بہت سی چیزوں کے باعث ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی، اداکار کا کہنا تھا کہ اور ان ساری چیزوں کو سہنا بھی خاصا مشکل تھا۔

رنبیرکپورنے کہا کہ یہ ساری چیزیں بہت دکھ دیتی ہیں کیونکہ کترینہ کیف میرے والدین کے بعد ایک با اثر اور حوصلہ افزائی کرنے والی ہستی ثابت ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ اوررنبیر کی فلم جگا جاسوس کئی ماہ سے تیار ہے لیکن ان دونوں اداکاروں کے درمیان چل رہے تنازعے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی تھے تاہم اب اسے آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -