آنے والی فلم ’’پنک‘‘کی کہانی موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے،امیتابھ بچن
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ’’پنک‘‘ موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پنک‘‘ کے گانے ’’مجھے جینے دو‘‘ کی لانچ کے موقع پر امیتابھ بچن نے کہا کہ فلم نئی دہلی پر مبنی ہے اور نوجوان نسل کے مجودہ حالات کو بیان کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلم ریپ پر مبنی نہیں بلکہ نئی دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں پائے جانے والے حالات کی عکاسی کرتی ہے۔واضح مذکورہ فلم کو شوجیت سرکار نے پروڈیوس کیا ہے کہ 16 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔