فلم کی وجہ سے ذاتی تعلقات بگاڑنا بیوقوفی ہوگی‘اکشے کمار

فلم کی وجہ سے ذاتی تعلقات بگاڑنا بیوقوفی ہوگی‘اکشے کمار
 فلم کی وجہ سے ذاتی تعلقات بگاڑنا بیوقوفی ہوگی‘اکشے کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ فلم ’رستم‘ کی کامیابی کے بعد اکشے کمار کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے لیکن انھیں انتظار ہے ریتک روشن کی مبارکباد کا، جن کی فلم ’موہنجودڑو‘ باکس آفس پر ’رستم‘ کو زیادہ چیلینج نہیں کر پائی ہے۔چار دن میں 50 کروڑ روپے کا کاروبار کرنے والی ’رستم‘ نے آشوتوش گواریگر جیسے ہدایتکار اور فلمساز کی فلم کو توقعات کے برعکس بڑا جھٹکا دیا ہے۔’موہنجودڑو‘ باکس آفس پر اب تک 30 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی ہے جو کہ اس بڑے بجٹ کی فلم کے لیے ایک اچھا آغاز نہیں۔رستم کی کامیابی کے بعد ریتک سے تعلقات پر اکشے نے کہا کہ ’فلموں کی وجہ سے ذاتی تعلقات کو بگاڑنا بیوقوفی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ’فلمیں تو آتی جاتی رہتی ہیں لیکن فلموں کے درمیان تعلقات کو لانا ٹھیک نہیں کیونکہ پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات اپنی اپنی جگہ ہوتے ہیں۔

اکشے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ریتک اور میں آج بھی اچھے پڑوسی کی طرح ہی ہیں۔ ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں اور کبھی کبھار ساتھ میں کھانا بھی کھا لیتے ہیں۔تاہم ریتک نے ابھی تک رستم کی کامیابی پر اکشے کو مبارکباد نہیں دی ہے۔

مزید :

کلچر -