ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں تیزی،ٹوکیو میں مندی کا رجحان

ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں تیزی،ٹوکیو میں مندی کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو+ ہانگ کانگ (اے پی پی) ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں جمعرات کو تیزی جبکہ ٹوکیو میں مندی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 364.91 پوائنٹس کی بہتری سے 23164.69 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ شنگھائی حصص بازار میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.41 فیصد یا 12.61 پوائنٹس کے اضافے سے 3122.16 پوائنٹس جبکہ شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0..29 فیصد یا 5.86 پوائنٹس کی بہتری سے 2049.13 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافے کی صورتحال ہے۔ ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے آگاز میں اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.57 فیصد یا 95.73 پوائنٹس کی کمی سے 16649.91 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.67 فیصد یا 8.84 پوائنٹس کی کمی سے 1302.29 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مزید :

کامرس -