پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، عرب اخبار

پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، عرب اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( آن لائن )ایک عرب اخبار کا کہناہے کہ پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2020تک اس شعبہ میں ایک ارب ڈالرکی سرمایاکاری متوقع ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ای کامرس کا شعبہ وسعت پارہا ہے اور اس وقت اس کی مالیت 60ملین ڈالر ہے جبکہ 2020تک اس شعبہ میں عرب ڈالر سرمایاکاری کی توقع ہے۔اخبار کے مطابق 2014میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ اس شعبہ میں سرمایا کاری کا درست وقت ہے جس کے بعد شعبہ سیتعلق رکھنے والے تقریباً 12ہزار500پاکستانی اپنے منصوبے شروع کرنے کے لئے وطن لوٹے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ترقی کرے گا ،صرف ترقی کی رفتار غیر یقینی ہے۔ تاہم ایک شعبے کی تیز رفتار ترقی یقینی ہیاور یہ شعبہ ای کامرس ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ عوامل کی وجہ سے پاکستان میں ای کامرس کے لئے درست ماحول پیدا ہورہا ہے۔ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہیاور سال 2015 میں شاندار 800فیصد اضافہ ہوا۔

جس کی وجہ سیکوریٹی کی صورتحال میں بہتری،ٹیکنولوجی ایکو نظام میں وسعت اور آسان آن لائن خریداری ہے۔۔#/s#

مزید :

کامرس -